محمد اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر سوشل میڈیا پر اپنے ویڈيو پیغام میں گزشتہ برس اپنے ادارے کے اہم اقدامات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا: ہم نے گزشتہ برس ایسی حالت میں گزارا کہ غزہ کے مظلوموں پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ ہو رہا تھا جو اب بھی جاری ہے۔ صیہونیوں کے اس اقدام سے یہ ثابت ہو گيا کہ بین الاقوامی ادارے مغربی طاقتوں کے زير اثر ہيں اور اسی وجہ سے صیہونی وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کی رعایت نہيں کرتے ۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے آغاز سے ہی درست حکمت عملی اختیار کی اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کو اپنے ایجنڈے میں رکھا ۔
انہوں نے بو شہر ایٹمی بجلی گھر کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایٹمی بجلی گذروں پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم وانا کے 30 ماہرین نے 15 دنوں تک بو شہر ایٹمی بجلی گھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کے لحاظ سے یہ بجلی گھر عالمی معیاروں کے حساب سے سر فہرست ہے جو ہمارے ملک کے لئے ایک قابل فخر کارنامہ ہے اور میں بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ